
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،کسٹم سروسز گروپ ،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ، فارن سروس گروپ، ان لینڈ ریونیواور انفارمیشن گروپ سمیت دیگر گروپس کے متعدد افسران کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ہے ۔
ترقی پانے والوں میں ایڈمسٹریٹو گروپ کے 18،فارن گروپ کے 3، کسٹم سروس گروپ کے 2، ان لینڈ ریونیو گروپ کے 3، پاکستان ریلوے ، انفارمیشن گروپ ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ اور انٹیلیجنس گروپ کا ایک ایک افسر ترقی پانے والوں میں شامل ہے گریڈ 22میں ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے ڈاکٹر راشد منصور ،سید توقیر حسین شاہ ،عصمت طاہرہ ،بشرہ عمان،ذولفقار حیدر خان، نویدالادین،حامد یقوب، افتخار علی ،سید ظفر علی شاہ ودیگر شامل ہیں۔