اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کی ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ نے معروف ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔

سی ڈی اے شعبہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز الحسن کی طرف سے تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک ٹک ٹاکر جس کا نام ڈولی بتایا جاتا ہے ، جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروا رہی ہے ، مبینہ طور پر یہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے ،جہاں پہلے کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جن میں ایک وسیع رقبے پر پودوں ،گھاس اور چرند پرند کو نقصان ہوا ہے ، آپ سے گزارش ہے کہ مذکورہ ٹک ٹاکر کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت تحقیقات کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker