
اسلام آباد (آئی پی ایس )منحرف اراکین کیخلاف ملکی سیاسی میں زمین تنگ ہونے لگی ،منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما ملک ثاقب محمود مہے نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملک ثاقب محمود نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا ۔ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154, ملتان سے ہے۔