
اسلام آباد (آئی پی ایس )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6 اعشاریہ2152ڈالرز اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6اعشاریہ8772ڈالرز فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔
نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21 اعشاریہ8317ڈالرز فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23اعشاریہ7873 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15اعشاریہ6165 ڈالرز فی یونٹ تھی اورسوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16اعشاریہ9101ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔