اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قوم حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کرددہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ اٹک کے عوام خصوصا خواتین اور گھرانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیساتھ اسے ایک اور ریکارڈ جلسہ بنانے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ یہ جلسہ گاہ اتنے بڑے جمِ غفیرکیلئے نہایت تنگ تھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ قوم اسلام آباد کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker