
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے سے متعلق تحریک انصاف حکومت کا انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )سے معاہدہ سامنے لے آئے۔
ٹوئٹرپر وفاقی وزیرخزانہ نے سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز ات کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق سابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا اور دسمبر میں بھی 4روپیلیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔معاہدے کے مطابق حکام پیٹرول اور ڈیزل میں بتدریج 4 روپے فی لیٹراضافہ کرتے جائیں گے، جب تک کے لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کسی قسم کی یقین دہانی کی تردید کی تھی ،انہوں نے آئی ایم ایف کو جون 2022 سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرانے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ دیا تھا،مفتاح صا حب آپ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں اور تسلیم کریں کہ پی ٹی آئی کی پالیسی درست تھی۔
https://t.co/MCkFdvQr3C pic.twitter.com/7Z3rr0F9HP
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 6, 2022