ٹیکنالوجی

نیٹ فلکس کا گیم کیٹلاگ میں توسیع کا اعلان

 

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکا کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی گیمنگ کیٹلاگ میں شامل گیمز کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے ٹریفک اور آمدن میں اضافے کے لیے اس کی آزمائش شروع کردی تھی۔

نیٹ فلکس نے اپنے گیمز کیٹلاگ میں گزشتہ سال نومبرمیں اسٹرینجرتھنگس سمیت 5 گیمنگ ٹائٹلز پیش کیے تھے۔

نیٹ فلکس گیم کیٹلاگ اپنے سسکرائبرز کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر گیم منتخب کرنے اورڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے اس سروس کو متعارف کرانے کے چھے ماہ کے اندراندر 18 گیمز شامل کیے جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ پلیٹ فارم رواں سال کے آخر تک گیمز کی تعداد کو بڑھا کر 50 تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے چند دن قبل ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں مشہور بورڈ گیم ’ ایکسپلوڈنگ کیٹین‘ کی بنیاد پرموبائل گیم اور ٹی وی شو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے گیمز کیٹلاگ میں توسیع کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔ جب اسٹریمنگ جائنٹ نے پہلی سہہ ماہی میں 2 لاکھ سسکرائبرز کی کمی رپورٹ کی ہے۔

جب کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں روسی شہریوں کو خدمات کی فراہمی بند کرنے سے بھی نیٹ فلکس کو 7 لاکھ ارکان کا نقصان ہوا ہے،

اس نقصان پر قابو پانے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اشتہارات کے ساتھ اپنی سسبکرشن فیس میں بھی کمی کردی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker