اہم خبریںپاکستان

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ جاری، مزید کئی افسران کے تبادلے کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر افضل لطیف کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ،وہ اس سے قبل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔

انسانی حقوق ڈویژن کے سیکریٹری انعام اللہ دھاریجو کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بنادیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن زاہد اخترزمان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker