اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کو اہم مشورہ دیدیا،ساتھ تنبیہ بھی کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں، آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں، غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا،

 

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت اتحاد میں شامل تمام جماعتیں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا چاہتی ہیں

 

کیونکہ ہم نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے سکون دینا ہے۔

 

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں۔

 

رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمشن سے غنڈہ گردی نہ کریں، آئین،

 

قانون اور اداروں کا احترام کریں، غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چندآئین شکن بے سکون ہیں، عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی۔

 

وزیرداخلہ نے کہا کہ کرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے، مفت کی روٹی بند ہونے کے بعد ایسی حالت ہو ہی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوش حالی کی سمت چل پڑا ہے جبکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

 

رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ ہم سے جنگ کرنے والوں کو عوام نمٹ لیں گے، ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے جنہوں نے چار سال سے عوام کومصیبت میں ڈالا ہوا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے سکون دینا ہے، شہبازشریف اسپیڈ سے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دم لیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر گھبراہٹ طاری کرنے والوں کی گھبراہٹ شہبازشریف سپیڈ کی وجہ سے مزید بڑھتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker