اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر اور گورنر عمران خان کی غلامی سے باہر نکلیں،حمزہ شہباز

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور گورنر کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ تین ہفتوں سے چیف ایگزیکٹو سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین سب سے بڑا ہے ہماری انا چھوٹی ہے اس لئے کہتا ہوں کہ تاریخ کو داغدار نہ کریں، آئین کے تحت کام کریں عمران خان کی ذاتی غلامی سے نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آدمی ہے جس نے آئین و قانون کو پامال کیا اسکا نام عمران نیازی ہے جو لوگوں کو اداروں پر چڑھ دوڑنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی قومی مجرم ہیں جس نے عوام کو دھوکہ دیا، لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کر دیا گیا لوگوں کے گھر گرا دیے گیے۔

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو عوامی عدالت میں جواب دینا ہوگا، توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب ڈنڈے اور گنڈاسے کی سیاست نہیں چلے گی اب آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker