پاکستان

جانبداراور متعصب چیف الیکشن کمشنر فوراً استعفیٰ دیں علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ سنادیا کہ جانبداراور متعصب چیف الیکشن کمشنر فوراً استعفیٰ دے الیکشن کمیشن کی جانبداری کھل کرسامنے آچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو الیکشن کمیشن کے جانبدار اور متعصبانہ رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس اور پنجاب میں ہونے والے ضمیروں کے سودے الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آتے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دے کر سینٹ الیکشن کے لئے لوٹے خریدتا نظرنہیں آیا اور پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ نظر آگئی انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ نئے الیکشن نیا الیکشن کمیشن کرائے، اس موقع علی نواز اعوان نے کارکنان کو امپورٹڈ حکومت کی طرف سے لگائے گئے بیرئیرز ہٹانے سے روک دیا اور کہا کہ ہمارے لیے یہ رکاوٹیں نئی بات نہیں ہم جانتے ہیں کہ رکاوٹیں کیسے توڑنی ہیں بہتر ہو گا چیف الیکشن کمشنر فوراً استعفیٰ دیں اور غیر جانبدار سیٹ اپ کو ملک میں نئے انتخابات کروانے دیں تاکہ عوام کی نمائندہ حکومت بنائی جا سکے۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر الیکشن کمیشن کے جانبدار اور متعصبانہ رویے کے خلاف تحریک انصاف اسلام آباد نے ریجنل صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں روزے اور شدید گرمی کے باوجود خواتین بچے بوڑھے اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب، سینیٹر فوزیہ ارشد ، سینیٹر سیمی ایزدی ، ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ راشد حفیظ، میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی اور واثق قیوم عباسی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker