
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ہمیں غیر جانبدار الیکشن کے لئے نئے الیکشن کمیشن بالخصوص چیف الیکشن کمشنر کی ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ انصاف کا نظام تیز ہوگیا ہے اتوار کو بھی سوموٹو ہوجاتا ہے لیکن لوٹوں کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا پنجاب میں 186 ووٹ کہاں سے آئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے لوٹوں کو نااہل کرے عوام اپنا فیصلہ کر چکی ہے الیکشن کمیشن بھی جلد فیصلہ کرے قومی اسمبلی سے استعفوں پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم فلور آف دی ہاؤس استعفے دے چکے ہیں ہمیں الیکشن کمیشن جانے کی ضرورت نہیں اس اسمبلی کو قوم نے مسترد کر دیا ہے اس لیے اپوزیشن لیڈر کا سوال پیدا نہیں ہوتا، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 26 ویں یوم تاسیس پر پورے ملک کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ہماری 26 سالہ جدوجہد میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے انشاءاللہ بہت جلد عمران خان دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنیں گے انہوں نے کہا کہ کل منگل کو پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویہ کی وجہ سے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا کے خلاف فیصلہ کرکے تاحیات نااہل کر دیا جاتا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی پیسے دینے کی ویڈیو سامنے آئی اس کا ڈیڑھ سال میں فیصلہ نہیں آتا فارن فنڈنگ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ
2018 میں حنیف عباسی کے کیس میں طے پایا تھا کہ فارن فنڈنگ پر ایک ساتھ فیصلہ ہوگا تاہم اب یکطرفہ طور پر صرف پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن میں جمع کروایا اس موقع پر سابق گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا، وومن ونگ کی صدر کنول شوذب، سینیٹر فوزیہ ارشد ، سینیٹر سیمی ایزدی اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی





