اہم خبریںپاکستان

اتحادیوں کے من پسند وزارتوں اور عہدوں کے مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی کابینہ کی تشکیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن)لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار رہے جبکہ پی پی نے مسلم لیگ ن سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وفاقی کابینہ کی تشکیل نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کے ساتھ وفاقی کابینہ میں تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کردیا

جبکہ جمعیت علما اسلام (ف)نے گورنر بلوچستان اور اے این پی نے میاں افتخار حسین کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ مانگ لیا ہے۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی گورنر بلوچستان کے عہدے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کا دعوی ہے کہ جمعیت علما اسلام کے ساتھ وفاقی کابینہ پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker