ٹیکنالوجی

اسمارٹ واچ کی بیٹری کی ٹائمنگ کیسے بڑھاسکتے ہیں؟ خبرپڑھیں!

اسمارٹ واچ کو اگر مناسب طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو اس کی بیٹری بہت جلد خرچ ہوجاتی ہے جس سے اسے بار بار چارج کرنا پڑتا ہے لیکن ہم چند ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اسمارٹ واچ کی بیٹری کو طویل وقت تک چلا سکتے ہیں۔آپ

 

کو چاہیے کہ اپنی اسمارٹ واچ پر موصول ہونے والی غیر ضروری نوٹیفیکیشن کو بند کردیں بس ان نوٹیفیکیشن کو آن رکھیں جنہیں آپ لازمی چیک کرتے ہیں۔اسمارٹ واچ کی اسکرین جتنی روشن ہوگی بیٹری اتنی زیادہ خرچ ہوگی، بہتر یہی ہے کہ اسمارٹ واچ میں brightness کی خودکار سیٹنگ کو آن رکھا جائے، اس طرح بیٹری زیادہ استعمال بھی نہیں ہوگی اور اسکرین طویل وقت تک روشن بھی رہے گی۔

سادہ واچ فیس ایک زبردست فیچر ہے جس کی مدد سے آپ اسمارٹ واچ کے مختلف ڈائل منتخب کرسکتے ہیں لیکن بہت زیادہ متحرک واچ فیس آپ کی بیٹری بھی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے اس لیے بہت آسان اور سادہ واچ فیس منتخب کریں تاکہ اسمارٹ واچ طویل وقت

 

تک چل سکے۔اس کے علاوہ اکثر لوگ اسمارٹ واچ کا ڈسپلے آن رکھتے ہیں لیکن ان کا یہ عمل بھی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، زیادہ تر اسمارٹ واچز اس فیچر کے ایکٹو کرتے ہوئے اس بات کی وارننگ بھی دیتی ہیں کہ اس سے زیادہ بیٹری خرچ ہوگی۔

اس لیے اسمارٹ واچ کی بیٹری زیادہ وقت تک چلانا چاہتے ہیں تو ڈسپلے کو ایک محدود وقت تک کے لیے آن کیجیے۔اپنی اسمارٹ واچ کے سافٹ وئیر کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں۔کمپنی کی جانب سے جیسے ہی اسمارٹ واچ کی کوئی اپڈیٹ جاری کی جائے اسے لازمی انسٹال کر لیں، اس طرح نہ صرف ایپس کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ بیٹری کی بچت بھی ممکن ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker