
کولمبو(آئی پی ایس) بدترین معاشی بحران کے باعث سری لنکا نے مکمل طور پر نادہندہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی عارضی طور معطل کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر پی نندلال ویراسنگھے نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں پٹرول کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایندھن جیسی ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے محدود غیر ملکی ذخائر استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔
گورنر پی نندلال ویراسنگھے نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ قرض کی ادائیگی کرنا ناممکن ہوگئی ہے اس لیے مکمل طور پر نادہندہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی تشکیل نو کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے۔
پی نندلال ویراسنگھے نے اس امید کا اظہار کیا کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو روکنے کے عمل کو بدنیتی نہیں سمجھا جائے گا کیوں کہ سری لنکا کبھی بھی نادہندہ نہیں رہا۔