اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ادارے بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے۔ ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 4 ماہ پہلے کہا تھا کہ الیکشن کرادو۔اس وقت ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اورالیکشن۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ جووزیراعظم اوروزیراعلی بننے جارہے ہیں وہ دونوں ملزم ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں پرفردجرم لگنی تھی۔عوام ملک میں مہنگائی کوبھلا کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عوام میں عمران خان کی بات کومانا گیا ہے۔عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے حالات گھمبیرہورہے ہیں۔ دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker