اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا، شہباز شریف

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

 

 

نجی ٹی وی سے موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حرکت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلا پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔

 

 

شہباز شریف نے کہا کہ یہ منٹ اور گھنٹے انتہائی خطرناک ہیں، مکمل خلا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، عمران نیازی نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیا ہ ترین دن گنا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker