
اسلام آباد(آئی پی ایس)موذی وباء کورونا وائرس کے حملوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید180 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ،مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں 180 کیسز جبکہ 4 شخص جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 359 ہوگئی ہے۔چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 180 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.61 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے 403 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 331 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 62 اور بلوچستان میں 35 ہزار 474 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 75 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 269 کیسز سامنے آچکے ہیں۔