
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں خط ارکان کیساتھ شیئر کر دیا جس میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا،وزیراعظم کابینہ ارکان کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا،عمران خان نے کہا میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھاری رقم بھی میری حکومت گرانے کے لیے دی گئی ہے۔عمران خان نے بتایا خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیاہے ۔