اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، اہم وفاقی وزرا کا استعفیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس)وفاقی وزیر قانون اور ایم کیوایم کے رہنما فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم کا کہناتھا کہ میں اور امین الحق وزارتوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں، میر استعفیٰ کچھ دیر میں وزیراعظم کو موصول ہو جائے گا ۔

 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایم کیوایم اپوزیشن کے پلڑے میں جارہی ہے ؟ جس پر فروغ نسیم کا کہناتھا کہ اس حوالے سے خالد مقبول ہی بہتر انداز میں بتا سکیں گے ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل فیصل سبزواری کی انتہائی اہم گفتگو نے سیاست میں کھلبلی مچا ئی جس میں ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ تحریر ی ہے ، جس پر دستخط ہونا باقی رہ گئے ہیں۔

 

فیصل سبزواری نے دبے لفظوں میں اپوزیشن کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایم کیوایم کی شمولیت کی خبر سنا ئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker