اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک عدم اعتماد :عمران خان کتنے ووٹوں سے جیتیں گے ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے اور درجن بھر ووٹوں سے فاتح قرار پائیں گے عالمی طاقتوں کا مال کھانے والوں کو شکست ہو گی،تحریک عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ تین اپریل کو ہو گا ۔یہ باتیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

 

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا اور چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔ عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہو گا جو آخری گھنٹے تک جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا کہ عمران خان 12 ووٹوں سے جیت جائیں گے۔ عالمی طاقتوں کا مال کھانے والوں کو شکست ہو گی۔عمران خان وزارت عظمی کسی کو نہیں دیں گے، عمران خان ہی جیتیں گے میں بھی ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ اس سے قبل پیر کو وزیر داخلہ نے کہا کہ خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، آصف زرداری شاطر سیاستدان ہیں جو خرید و فروخت میں لگے ہیں، 72گھنٹے میں سب واضح ہوجائے گا ، آخری بال تک عمران خان کھیلیں گے ،

 

میں اس میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، ہم نے اپنی ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ، وزارت ہو یا نہ ہو ، میں اور میرے حامی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، گزشتہ روز کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے ، جو خرید و فروخت کرتے ہیں،علاقے کے لوگوں کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے کہ ن لیگ نے کدھر سے آنا ہے کیوں کہ ابھی تک ن لیگ نے ہمیں کچھ نہیں بتایا ، ن لیگ والوں کا اپنا کوئی کراوڈ نہیں ہے ، ان کے پاس اپنے لوگ نہیں تو مولویوں سے خطاب کرنے آ رہے ہیں ، کیوں کہ مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں میں چھٹیاں ہیں ، ن لیگ کو جلسے کی اجازت ہے،دھرنے کی نہیں،

 

جے یو آئی بھی آج بغیر اجازت بیٹھی ہے ، میں تصادم نہیں چاہتا ،جے یو آئی کا جلسہ ختم ہوگیا ہے ، آج ن لیگ کو جلسہ کرنے کی اجازت ہے ، یہ گینگ آف تھری ہے جوایک دوسرے کے ساتھ نہیں تھے ، آصف زرداری اپنیگاوں نوابشاہ میں کونسلرنہیں بن سکے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا ، 1977 کے بعد پہلی دفعہ جلوس کے ساتھ تھا ، پاکستان میں بھٹو خاندان کی سیاست نہیں ہے ، مجھے خط کا علم نہیں ہے ، رات کو پتہ چلا ہے جب شاہ محمود قریشی نے خط کی بات کی ، اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے ، آج کا دن ہے وہ گزر جائے باقی اسمبلی کے باہرصورتحال ہم ذمہ دار ہیں ، میں آئندہ انتخابات لڑوں یا نہ لڑوں ابھی فیصلہ نہیں کیا ، پچھلا انتخاب بھی نواز شریف نے چیلنج کیا تو لڑا تھا ، میرا نام شیخ رشید ہے،کوئی حملہ آور ہو میں اسے معاف نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker