اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مسافرکوچ حادثے کا شکار،9افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

دیربالا(آئی پی ایس)مسافرکوچ کے المناک حادثے میں 9افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 13سے زائد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق دیر بالا میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

 

افسوس ناک حادثہ پاتراک کے مقام پر پیش آیا جہاں مردان سے دیر بالا جانے والی مسافرکوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جبکہ دو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے سبب کوچ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker