اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آج کا جلسہ پاکستان کی جنگ،عوام جلد گھروں سے نکلیں ،و زیر اعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا آج کا جلسہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔اپنے آڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کا جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنہیں بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرنی ہے ، ان سے اپیل ہے کہ وہ جلد نکلیں۔

 

سڑکوں پر عوام کے جم غفیر کی بدولت خدشہ ہے کہ وہ مقررہ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں تحریک انصاف کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے پہنچ رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker