
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26سے 28مارچ تک سری نگر ہائی وے پر دھرنا دینے اور 28مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرد
یا ،پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ،آپ اپنے مخالفین کو گالیاں اور بدعائیں دیتے ہیں ، آپ میچ ہار چکے ہیں، مرد میدان بنیں اور کھیل کے میدان کی طرح مقابلہ کریں ،آپ اپنے دس بندے ہی پورے کرلیں تو بڑی بات ہے،فواد چوہدری اور شیخ رشید بھی اپنے گریبان میں جھانکھیں،تمام سیاسی لوٹوں کو جمع کر کے شیخ رشید بنا ہے،امانت میں خیانت کرنا گالی دینا وعدے کی خلاف ورزی کرنا یہ منافقت کی نشانی ہے
، ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے رہنمائوں حافظ حمد اللہ اورڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ، حتمی روٹ اور جگہ طے کرلی گئی ہے ،تمام مشاورتی اجلاس کے بعد تفصیلات طے کی گئی ہیں ،لانگ مارچ لاہور سے چھبیس مارچ سے شروع ہوگا ،مریم نواز اور حمزہ شہباز قیادت کریں گے ،یہ لانگ مارچ گوجرنوالہ پہنچے گا ،ماضی کے لانگ مارچ کی یاد تازہ ہوگی ،27 مارچ کو مارچ سرائے عالمگیر پہنچے گا،28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا،طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تمام جماعتوں کے لانگ مارچ اور 28 مارچ کے جلسے سے متعلق مشاورت ہوئی،اٹھائیس مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ،انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ،ایک ایک گملے ایک ایک بلب کی حفاظت خود کریں گے،عمران خان نے اپنے کھلاڑی ہونے کی مثالیں دیتے رہتے ہیں