پاکستانتازہ ترین

لفظ ”نیوٹرل” نے ایک شخص کی ہوا نکال دی،مریم نواز

اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت سے 10لوگ پورے نہیں ہو رہے دس لاکھ لانے کی باتیں کررہے ہیں،عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی، عمران خان کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں، کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاو، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا۔ نوازشریف نے باہر بیٹھنے کے باوجود آپ کو گھر میں گھس کر مارا،خان صاحب آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، نیوٹرل کے لفظ پر آپ کی پارٹی بکھر گئی۔

 

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل لفظ کا آج کل بڑا چرچا ہے، نیوٹرل لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، حکومت کی گنتی تو 2018میں بھی پوری نہیں تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی حکو مت کی گنتی پوری نہیں تھی۔مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت چاہتی ہے کہ کوئی مخالفین کو جیل میں ڈال دے ؟ آپ نینیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ چاہتے ہیں آپ کیلئے کوئی آپ کے مخالفین کوسزائیں دلوائے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ گیم از اوور،آپ ہار چکے ہیں، کبھی کہتے ہیں غیر ملکی سازش ہے تو کبھی کہتے ہیں چور اکھٹے ہوئے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، حکومت سے 10لوگ پورے نہیں ہو رہے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف بکااورلوٹا کہہ رہے ہیں، دوسری طرف ہاتھ جوڑ رہے ہیں، نیوٹرل کیلئے ہم نے بھی جدوجہد کی، آپ کومعلوم ہے گیم ہارچکے، اگلا الیکشن بھی ہاریں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بائیڈن نے کال نہیں کی توآپ کو خودمختاری یاد آگئی، امریکا میں کشمیرکا سودا کر کے آئے، کہتے تھے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، اپنی نااہلی کوسازش کا نام دیں گے تودنیا ہنسے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں نہیں کسی اورکودھمکیاں دے رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، اقلیت کواکثریت میں بدلنے کوکوئی نہیں بھولا، ڈرانے دھمکانے کے دن گئے، اب عمران خان کی بندش کاوقت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جائزتھی؟ آپ منحرف ارکان کے سامنے ہاتھ جوڑکرکہہ رہے ہیں، آجائومعاف کردوں گا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ کوایک دوسیٹوں والوں کے گھرپرحاضری دینی پڑرہی ہے، کسی ملک کوسازش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے لیے خود کافی ہیں، نوازشریف نے باہرسے آپ کے گھرمیں گھس کرمارا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker