اہم خبریںتازہ ترین

حقیقی جمہوریت کیلئے ہماری جدوجہد کا اہم مرحلہ کامیابی کے قریب ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے جاری ہماری طویل جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ کامیاب ہونے کے قریب ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جشنِ نوروز پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہون نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشنِ نوروز منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نوروز بھائے چارے، امن اور بہتر کل کی امید کی علامت ہے اور یہ جشنِ نوروز ملک میں جشنِ جمہوریت کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عدل پر مبنی نظام، پائیدار خوشحالی ، وسیع تر قومی اتحاد اور محفوظ مستقبل صرف 1973ء کے آئین کی بنیاد پر کھڑی مضبوط جمہوریت سے منسلک ہیں اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے جاری ہماری طویل جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ کامیاب ہونے کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker