
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا لوگو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مافیاز کی جانب سے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے سیاستدانوں کے ضمیر کو خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے27 مارچ کو ڈی چوک جلسے کے حوالے سے کہاکہ انشااللہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں امر بالمعروف کریں گے۔ حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں عوام کی حاضری کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے سیاستدانوں کے ضمیر کو خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے جلسے کے عنوان کا لوگو بھی ٹویٹ کیا۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر عمران خان کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں میں بڑے عوامی جلسے کر رہے ہیں۔