
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم عمران خان آج مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم آج دن 2 بجے خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
جلسہ میں مختلف اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف کارکنان شرکت کریں گے۔ جلسے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی خطاب کریں گے۔