
اسلام آباد (آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتحادی ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے جیتے۔اب وزیر اطلاعات نے بھی نجی ٹی وی کے انٹرویو میں اتحادی جماعتوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی صورت مطالبات نہیں مانیں گے۔
ساتھ ساتھ ق لیگ کا نام لئے بغیر کہا کہ اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرتے تو یہ ایک بھی سیٹ نہ جیتتے۔اس پر مونس الہی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اطلاعات الیکشن کمیشن کے نتائج دیکھیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود آپ کے ایم پی اے کو کم ووٹ پڑے، اب بتائیں کس نے کس کی مدد کی؟





