پاکستان

پی ٹی آئی کا ایک اور رکن باغیوں میں شامل

وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ناراض رکن عامر گوپانگ بھی باغی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے 12 اراکین اسمبلی سندھ ہاس میں موجود تھے جبکہ راجہ ریاض نے 24 اراکین اسمبلی کے سندھ ہاؤس میں موجودگی کا دعوی کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی فہرست میں ایک اور نام عامر گوپانگ کا شامل ہوگیا ہے جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔عامر گوپانگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال میں ہمارا کوئی کام نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد پر ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا، آرٹیکل 63 اے اس شخص پر کیسے لگ سکتا ہے جس نے کوئی عمل نہ کیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker