پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے روانگی کی تیاری کر لی

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان آج پارا چنار میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چلائی جانے والی عوامی مہم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کیے جانے والے شیڈیول کے مطابق وزیراعظم آج کرم ایجنسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔بعدازاں وزیراعظم 20 مارچ کو مالاکنڈ، 25مارچ مانسہرہ، 26 مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

علاوہ ازں وزیراعظم 27 مارچ کو اسلام آباد ڈی چوک پر عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج پاراچنار کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ اسپورٹس کمپلکس میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرینگے۔دورے اور جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔1993 میں شہید مخترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد 28 سال بعد وزیراعظم کا دورہ ہورہا ہے۔

 

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد اور منحرف ارکان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائیگی اور وزیر داخلہ گورنر راج کا پھر مطالبہ کریں گے۔علاہ ازیں شیخ رشید وزارت داخلہ کی مجوزہ سمری وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker