اہم خبریںتازہ ترین

وزیراعظم سے ملاقات نہ ہوسکی،پرویزالٰہی ناراض ہوکر کہاں چلےگئے؟

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزراء کی (ق) لیگ کی قیادت پرکڑی تنقید نے وزیراعظم اور پرویزالٰہی کے تعلقات میںبڑی دراڑیں ڈال دیں،ق لیگ اور حکومت کی دوریوں میں اضافہ ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ(ق)کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کئی روز اسلام آباد میں رہنے کے بعد واپس لاہور چلے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی جس کی بڑی وجہ وفاقی وزراء کے ق لیگ مخالف بیان ہیں جو دوری کا باعث بنے ہیں۔

 

دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کو شہباز شریف سے ملاقات کا بھی تاحال سگنل نہیں مل سکا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی کے باعث( ق) لیگ کا اپوزیشن کی جانب زیادہ رجحان پایا جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker