
اسلام آباد(آئی پی ایس)سیاسی جماعتوں کے ڈی چوک پر جلسے روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا ،اسلام آبادہائیکورٹ میں محمد آصف گجر ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق درخواست میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریقین کو ریڈزون اور ڈی چوک کی سڑکیں بلاک کرنے سے روکا جائے، اسی عدالت نے سیاسی جماعتوں کو پریڈ گراونڈ میں احتجاج اور جلسوں کی اجازت دے رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔