
موٹروے سیکٹر ایم ون اور ہزارہ ایکسپریس وے کا مشترکہ اجلاس عام صوابی لائنز میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون ڈاکٹر مظہر الحق کاکاخیل نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوانین کی بلاامتیاز عملداری خوش اخلاقی اور مدد ہمیشہ سے موٹروے پولیس کا خاصہ رہی ہے جسے ہم نے مزید پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پرعملدرآمد کیا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اسے روشناس کرانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ خصوصی پالیسی کے تحت تجربہ کار افسران کے ساتھ آنے والے نئے افسران کی ٹیمیں بنائی جارہی ہیں جس سے عملی کام میں بہتری آئے گی۔اجلاس عام کے آخر میں ڈی آئی جی مظہر الحق کاکا خیل صاحب نے تقریب میں شریک افسران کے مسائل پوچھے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔





