ٹیکنالوجی

پاکستان کے کسی بھی ادارے پرسائبر حملے کو جارحیت سمجھا جائے گا،امین الحق

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ادارے پرسائبر حملے کو جارحیت سمجھا جائے گا،تین سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 49 ارب روپے سرمایہ کاری کی ہے۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے سائبر سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی ورکر ہوں میں ہمیشہ دل کی گہرائیوں سے بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر سیکیورٹی کے لئے اسکلڈ کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی پالیسی آئی ٹی وزارت 2016 سے کام کررہی ہے۔امین الحق نے کہا کہ دسمبر 2020 میں سائبر سیکیورٹی کی میٹنگ کی تھی، ہم نے کوشش کی کہ نیشنل اسٹیک ہولڈرز کو سائبر سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے شامل کیا جائے، یہ پالیسی ہم نے 2021 کابینہ سے منظور کرائی۔

امین الحق نے کہا کہ تین سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 49 ارب روپے سرمایہ کاری کی ہے، فاٹا سمیت دیگر جگہوں پر کنیکٹویٹی کی صورتحال بہت جلد بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریے سے بالاتر ہوکر ہم نے سندھ کے تمام شہروں میں انفارمیشن ٹینالوجی کے شعبے میں سرمایہ لگارہے ہیں، اندرون سندھ میں بہت جلد 1 کروڑ 75 لاکھ لوگ کنیکٹیوٹی سے فیضاب ہوسکیں گے۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے مزید کہا کہ پنڈی اور لاہور میں میٹرو چل رہی ہے لیکن یہاں نہیں کیوں؟ وفاقی حکومت گرین بسیں لائی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker