ٹیکنالوجی

سنیک ویڈیو کریٹر اکیڈمی کے سیزن 2 کی واپسی

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کے مقبول مختصر ویڈیو پلیٹ فارم سنیک ویڈیو نے اپنے تخلیق کار اکیڈمی پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے: ”کریٹر اکیڈمی 2.0”۔ یہ پروگرام مقامی ہنرمندوں کو مدد کرنے اور ویڈیو ٹیوٹوریلز کے ذریعے ایپ پر معیاری کونٹینٹ بنانے کے بارے میں تعلیم دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

10 سے 31 مارچ تک، مقامی صارفین، کونٹینٹ کے تخلیق کار اورپچاس سے زائد مشہور انفلونسرز سے ذاتی نوعیت اور تعلیمی کورسز جیسا کہ ایپ کے استعمال کا طریقہ، کونٹینٹ بنانے کے ٹولز، ٹپس اور ٹرکس سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمیونٹی کو بہتر، ایپ کے ویوز میں اِضافہ، اور ممنوعہ مواد پوسٹ کرنے سے گریز کرنے کے علاوہ اور بہت کچھ سکھایا جائیگا۔ اس سال، سنیک ویڈیو نے پاکستان میں مقبول اِنفلوانسرز اور کونٹینٹ کریٹر کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے تاکہ وہ ایونٹ میں شامل ہو سکیں اور اپنے علم کو اپنے پیروکاروں کے ساتھ شیئر کریں۔

امجد ٹوئنز، حبیب، علی رضا، انٹراچوالز اور چٹکی کی بہت سی ویڈیوز پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ، صارفین کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے SnackRisingStar# ہیش ٹیگ کے تحت مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا بھی موقع ملے گا۔ بہت سے انعامات ہوں گے جیسا کہ نقد انعامات، اسمارٹ فونز، ٹرافیاں، اور سرٹیفیکیٹس وغیرہ۔”کریٹر اکیڈمی 2.0” کے ذریعے سنیک ویڈیو مقامی ٹیلنٹ کوان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے سپورٹ کرنے کے وژن کو پورا کرے گا اور یہ کونٹینٹ کریٹر کو اپنے معیار کو بہتر کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کاایک طریقہ ہے۔ سنیک وڈیو ٹیم کو امید ہے کہ اس سال بھی ایونٹ کامیاب رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker