پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کا سابق صدر رفیق تارڑ کی وفات پر اظہار افسوس

راولپنڈی(آئی پی ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر مملکت جسٹس ریٹائرڈ رفیق تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سابق صدر مملکت رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے دل کا دورہ پڑنے پر انکو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔رفیق تارڑ کو سانس ، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں تھیں۔واضح رہے کہ رفیق تارڑ 2نومبر 1929 منڈی بہائو الدین میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1998 سے 2001 تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔رفیق تارڑ 1991سے 1994 تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے اور 1989سے 1991 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker