اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پشاور خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال

پشاور(آئی پی ایس)پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس کے مطابق پولیس اسٹیشن سے ارسال مراسلے کی بنیاد پر سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوگا،مراسلہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں، حملہ آور نے کالا رلباس پہنا ہوا تھا ،جس نے پستول سے پہلے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا،مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی ہیں۔شہر کی فضا سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی نماز جناز و تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جو ایس ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا اور حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی پھر خودکش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریبا ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
کردیا گیا جس کے مطابق پولیس اسٹیشن سے ارسال مراسلے کی بنیاد پر سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوگا،مراسلہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں، حملہ آور نے کالا رلباس پہنا ہوا تھا ،

 

جس نے پستول سے پہلے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا،مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی ہیں۔شہر کی فضا سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی نماز جناز و تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

 

پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جو ایس ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا اور حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی پھر خودکش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریبا ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker