پاکستان

پاکستان کے جون تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان

اضافی معیار کے تحت کچھ اہداف کی تعمیل کے لیے پاکستان کے مزید 4 ماہ یعنی جون تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رہنے کا قومی امکان ہے۔ پیرس میں قائم عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف کے اختتامی سیشن میں پاکستان کا جائزہ شامل ہے۔ پاکستان اب انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام (اے ایم ایل/سی ایف ٹی) سے متعلق 2021 کے ایکشن پلان کو جنوری 2023 کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان جون 2018 سے دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد منی لانڈرنگ کے نظام میں خامیوں کی وجہ سے گرے لسٹ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker