
کیف(آئی پی ایس )یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین سے 1250پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹراکاونٹ سے جاری تفصیل کے مطابق یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوںکو نکال لیا گیا، ان میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق 6 افراد یوکرین-ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ 19 افراد یوکرین-رومینیا کی سرحد پر موجود ہیں۔ چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق یوکرین میں 4000 پاکستانی شہری اور3000پاکستانی طلبا مقیم تھے۔ اکثرپاکستانیوں نے سفارتخانے کی ہدایت پر24 فروری سے قبل یوکرین چھوڑدیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین میں پاکستان کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خارخیوسے تمام پاکستانیوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ترنوپل میں طلبہ کو رہائش اورٹرانسپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔
🔔: 1️⃣2️⃣5️⃣0️⃣ Pakistanis evacuated from #Ukraine @SMQureshiPTI @ForeignOfficePk pic.twitter.com/4zLSLgpkUf
— Pakistan Embassy Ukraine (@PakinUkraine) March 2, 2022