اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اپوزیشن نے وزیراعظم کاغرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات اورجہانگیرترین کی خیریت دریافت کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم کو کرسی گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کے بل حاضری دے رہے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ وہی چوہدری برادران ہے جو بارہا عمران نیازی آپ سے ملنے کی درخواست کرتے رہے، نیازی صاحب آپ مونس الہی کووزیربنانے میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے،جب آپ کواپنی،کرسی،،گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کے بل حاضری دے رہے ہو، جس جہانگیرترین کوتم ملنانہیں چاہتے تھے آج ان کوفون کال کرکے حال پوچھ رہے، عمران خان کیا تم گھبرا گئے یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچاو ،

این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ اب آپ دیگر اتحادیوں سمیت اپنے اراکین اسمبلی سے بھی ملنے کی جتن کروگے، اس بار پاکپتن کے مزار پر حاضری سے بھی تمہاری کرسی نہیں بچے گی، مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے اور آپ کی سیاست اوراقتدارکی کرسی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے خاک میں ملادیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker