ٹیکنالوجی

فورجی صارفین کی تعداد دس کروڑ80لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ،امین الحق

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی زیرانفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاہے کہ فورجی صارفین کی تعداد دس کروڑ 80لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ،وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکیل موبائل کنیٹکٹیویٹی کی فراہمی سے مشروط ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ تھری اور فور جی صارفین کی تعداد ریکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ جی ایس ایم اے کے تحت 4 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ٹیلی کام وزرا و کمپنی عہدیداران شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں وزارتی سیشن کا عنوان، سب کو موبائل نیٹ ورکنگ سے منسلک کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ وزیراعظم کے ڈیجیٹیل پاکستان ویژن کی تکمیل موبائل کنیکٹیویٹی کی فراہمی سے مشروط ہے۔

امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نے گزشتہ 3 برس میں 44 ارب روپے سے 65 سے زائد پراجیکٹس شروع کیے، ملک کے 12 ہزار پسماندہ دیہاتوں کے ڈھائی کروڑ افراد نیٹ ورکنگ سے منسلک ہوجائیں گے۔انکا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے 4 ہزار سے زائد دیہاتوں کے مزید 27 لاکھ افراد کیلئے منصوبے چند ماہ میں شروع کریں گے، وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت شروع کردہ تمام پراجیکٹس بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دسمبر 2021 تک موبائل صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہوچکی جبکہ تھری اور فوری جی صارفین کی تعداد ریکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 11 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، یہ اعداد وشمار ہمارے اقدامات کا ثبوت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker