اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جاتے جاتے ملک کو غربت سے نکالنا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم جاتے جاتے اپنے ملک کو غربت سے نکالنا چاہتاہوں۔

تفصیلات کے مطاطق وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی ، لیکن بھارت نے ہماری پیش کش مسترد کردی، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تسلیم شدہ معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے، بھارت میں انتہا پسند نظریے کی حکومت ہے،قوم پرستی کا مطلب ہر گز انتہا پسندی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بطور وزیراعظم جاتے جاتے اپنے ملک کو غربت سے نکالنا چاہتاہوں، چین نے لوگوں کو غربت سے نکالا ،ہم چین سے سیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک پر اپنا نظریہ زبردستی لاگو کرنا کسی بھی قوم کیلئے قابل قبول نہیں ہوتا، سمجھتا ہوں کہ کسی بھی تنازعہ کو جنگ سے حل کرنا بڑی بیوقوفی ہوگی، روس اور یوکرین کے درمیان معاملات کے پرامن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں، ہم واضح کرچکے ہیں آئندہ بھی کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں اس کا وقار قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، منی لانڈرنگ اور پیسہ چوری کیخلاف آواز اٹھا نا میرے مقصد کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker