
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیسہ چوری کرکے باہربھیجنا پاکستان جیسے ملکوں کا اہم مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاناما، پنڈورا اوراب سوئس اکاونٹس کی کہانی،کرپشن اورمنی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاونٹس کی کہانی۔۔پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو ،کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحادبنارہے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس مسئلے پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کوروکیں۔ سارے منی لانڈرر اب اتحاد بنا رہے ہیں۔
پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔۔پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو ،کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے، @ImranKhanPTI اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارےMoney Laundererاتحادبنارہےہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2022