اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا کے کہنے پر کسی نے استعفیٰ دیا نہ ہی لیا، غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن الگ الگ مارچ کی تاریخیں دے رہی ہے، مولانا کے کہنے پر کسی نے استعفی دیا نہ ہی لیا، ساڑھے تین سال سے عدم اعتماد کی باتیں ہو رہی ہیں۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت دو ایشوز بڑے ہیں، ایک تحریک عدم اعتماد اور دوسرا اپوزیشن کے لانگ مارچ، حکومت میں سارے وزیروں نے اپنے اپنے ہدف مقرر کئے، وزیروں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڑز ملے، اپوزیشن میں نہ کسی نے استعفی دیا نہ کسی نے استعفی لیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ دھرنے کا اعلان پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی دونوں نے کیا، ان دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہونا سوائے لوگوں کو تکلیف ہوگی، دھرنوں کا نٹ شل کچھ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کل اعلان کیا لائیں تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن صرف بے یقینی کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker