پاکستان

کرپشن کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات کئے، جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔چیئرمین نیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی کی پالیسی کو ورلڈ اکنامک فورم اور دیگر عالمی اداروں نے سراہا ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں 2 ماہ میں شکایات کی تصدیق، 4 ماہ میں انکوائریاں اور 4 ماہ میں انویسٹی گیشن مکمل کریں تاکہ میگا کرپشن کیسز کے ریفرنسز قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں دائر کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور تدارک کے اختیارات رکھتا ہے، بدعنوانی کی روک تھام، بڑی مچھلیوں، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2017 سے دسمبر 2021 تک احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو سزا سنائی، نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 584 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مزید کہا کہ برآمد کی گئی رقوم ہاوسنگ سوسائٹیزکے ہزاروں متاثرین اور مختلف سرکاری محکموں کو واپس کی گئی ہیں، احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے تقریبا 1237 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker