
اسلام آباد،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اسلام آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چک شہزاد میں قائم کورونا اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ بانی مائیکرو سافٹ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔