اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف کی ملاقات

 صدر مملکت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری ، دہشت گرد عناصر کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے ملک سے متشددعناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ صدر مملکت نے بلوچستان ، خیبر پختونخواہ کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے ، مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker