اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف بی آر ملازمین کی ہفتے کی چھٹی تاحکم ثانی ختم

اسلام آباد،ملک بھر میں ایف بی آر ملازمین کی ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہفتہ وار 2 کے بجائے ایک ہی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ وار چھٹیوں میں کمی کے حوالے سے ایف بی آر کے متعلقہ شعبے کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے ایف بی آر دفاتر اب ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔اب ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کے روز ہی ہوگی۔نئے احکامات کا اطلاق 12 فروری سے ہی ہوگیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر کے دفاتر میں ددفتری معاملات معمول کے مطابق جاری ہے تاہم ملازمین کی تعداد نسبتا کم ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے ہفتے کے دن دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ ٹیکس وصولی کا ہدف مکمل کرنے کے لیے کیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے دن ایف بی آر دفاتر آئندہ احکامات تک کھلے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker