
اسلام آباد،تحریک لبیک پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن بے بنیاد اور فرضی تھے، الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کے انتخابات کو فلور کالعدم قرار دے ،الیکشن کمیشن ٹی ایل پی انٹراپارٹی الیکشن کی بنیاد پر ہونے والا نوٹیفیکیشن واپس لیکر قانونی کاروائی کریں۔ٹی ایل پی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست مجلس شوری کے رکن علامہ حفیظ اللہ علوی نے دائر کی۔